MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی:ناتھا خان کے گورنمنٹ اسکول میں پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے فارم 45 بھرنے کا معاملہ

0 353

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 میں پاکستان تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ ایم پی اے راجا اظہر نے پر یزائڈنگ افسر پر فارم 45 بھرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر نجیب اصغر 10 سے 12 فارم 45 میں نتائج درج کر رہے تھے،اعتراض پرپریزائڈنگ افسر نے کہا کہ پی او کہتے ہیں کہ رات میں کام نہیں کر سکتے اس لئے فارم 45 پہلے ہی بھر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے مزید کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران فارم کا ٹاپ اور بوٹم ٹائٹل بھرنے کی عجیب منطق ہے۔پریزائیڈنگ افسران اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہے۔پریزائیڈنگ کی معذرت سے کام نہیں چلے گا،الیکشن کمیشن کے آر او پریزائیڈنگ افسران کیخلاف ایکشن لیں۔
قبل ازیں کراچی کے حلقے این اے 237 میں پی ٹی آئی نے یار محمد گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کئے جانے کا الزام لگایا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جمیل احمد نے اس حوالے سے پریزائیڈنگ افسر کو شکایت درج کرا دی۔جمیل احمد نے الزام لگایا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اسپیشل برانچ کے لوگ بیٹھے تھے۔ پولنگ اسٹیشن میں جو لوگ موجود تھے انکے پاس کارڈ بھی نہیں تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری مشینری کا استعمال شروع کر دیا ہے،کچھ پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی کھلے عام دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کبھی میریٹ پر الیکشن نہیں جیت سکتی،یہ پی پی کی پہلی دھاندلی کی شکایت سامنے آئی ہے۔ ویڈیو ثبوت موجود ہے،تحریری طور پر ڈی آر او کے دفتر میں شکایت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر پر حملہ کر دیا گیا،بلال غفار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملیر کے علاقے میں تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار پرحملہ کیا گیا۔ سابق گورنر سندھ عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ بلال غفار پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تشدد کیا جبکہ علی زیدی نے کہا کہ حکیم بلوچ کے بیٹے نے بلال غفار کو زدو کوب کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.