سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں ،عمران ابراہیم بنگلزئی
ڈھاڈر (مسائل نیوز) ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی یوٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر مریم سنجرانی تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی میجر رسلدار کچھی حفیظ اللہ عباسی کے ہمراہ کچھی کے علاقے خانواہ اور کرد کیمپ میں ٹینٹ سٹی کا دورہ اور این ایچ اے حکام سے ملاقات کی۔
دورے کے موقع پر میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹینٹ سٹی قائم کررہے ہیں جہاں پر سیلاب متاثرین کو روزمرہ کی بنیادی سہولیات سمیت صبح کا ناشتہ دو وقت کا کھانا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ اشیائے ضروریہ فراہم کررہے ہیں جبکہ بیمار افراد کے کے علاج معالجے کیلئے یومیہ بنیاد پر مختلف علاقوں میں قائم ٹینٹ سٹی میں میڈیکل کیمپوں کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کو مفت چیک اپ، ادویات ، بلڈ ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے نیز بدلتے موسمی حالات کے پیش نظر مچھر دانیاں، لوشن، تیل اور مچھرمار اسپرے کی بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال ایک مشکل مرحلہ ہے مگر عوام صبروتحمل کا مظاہرہ کریں صحافی سیاسی، سماجی تنظیمیں متاثرین سیلاب کی نشاندہی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں ہم سب نے ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرنا ہے کیونکہ سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی اور قبائلی فریضہ ہے سیلاب متاثرین کی مدد میں کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی بعدازں ڈپٹی کمشنر کچھی نے این ایچ اے حکام سے ملاقات میں ہدایت جاری کی کہ بولان قومی شاہراہ کو جلد از جلد بحال کر کے لوگوں کی پریشانی کو ختم کیا جائے یہ ہماری قومی زمہ داری ہے اس قومی شاہراہ سے بہت سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹینٹ سٹی کے دورے جاری رہیں گے اس موقع پر دیگر ضلعی آفسیران بھی موجود تھے۔
[…] نیوز )انٹرپرینیور آرگنائزیشن ( ای او کراچی بورڈ )نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید ا مداد کا اعلان کر دیا۔ بورڈ نے تقریبا 4ملین […]