MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

1 905

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات کی منتظر، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان میں تاخیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے ازبکستان کے شہر سمر قند میں موجود وزیر اعظم کے پاس ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر اعظم کے احکامات کی منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر عظم کی طرف سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔واضح رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93 سے 140.38روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.