بجلی کے شارٹ فال میں واضح کمی آ گئی
اسلام آباد(مسائل نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں بھی واضح کم آگئی ،بجلی کا شارٹ فال7 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار 635 میگاواٹ تک رہ گیا ۔
بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 165 میگاواٹ جبکہ کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے، پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 888 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس 999 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگا واٹ ہے، ونڈ پاورپلانٹس 989 میگاواٹ اورسولر پلانٹس سے پیداوار 131 ہے، بگاس پاورپلانٹس سے 88 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ،جوہری ایندھن 2 ہزار 285 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
- Advertisement -
ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،شہروں میں 2 سے 4 جبکہ دیہی علاقوں میں5 سی6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔