MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قریبی دوست ملک نے ایک جیپ دی تھی عمران خان نے وہ بھی بیچ دی, تہلکہ خیز انکشافات

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست ملک نے ایک جیپ تحفے میں دی تھی وہ بھی غائب نکلی ہے، شاید وہ بھی بیچ دی گئی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے۔مبینہ مراسلے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں ہی ہو سکتی

- Advertisement -

ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے پیر۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.