قبائلی مشر ملک اسرار خان مشوانی کی اپنے علاقے کے بارے میں فریاد!
تحریر : عصمت اللہ شاہ مشوانی
- Advertisement -
ہمارا آبائی علاقہ سب تحصیل پنجپائی پرانا نام (شرود) جس میں ہماری قوم سید مشوانی صدیوں سے آباد ہے اور اس علاقے میں ہمارے ساتھ دیگر مختلف بلوچ / پشتون قبیلے بھی آباد ہیں. ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ ہونے کی وجہ سے اس جدید دور میں شدید مشکلات سے دوچار ہے. علاقے میں بنیادی سہولیات تک موجود نہیں صوبہ بلوچستان کی ہر دور حکومت نے پنجپائی کے عوام سے صرف وعدے ہی کئے کسی بھی حکومت نے علاقے اور یہاں رہنے والی عوام کو کبھی سنجیدگی سے نہیں دیکھا اور نا ہی اس علاقے میں کوئی بڑا ترقیاتی کام (منصوبہ) کیا ہے جس سے علاقے کے عوام اور علاقے کو فائدہ ہوا ہو. تحصیل پنجپائی مسائلستان بن چکا ہے. یہاں نا صحت کا کوئی اچھا نظام ہے نا تعلیم یعنی کے میٹرک کے بعد یہاں کے نوجوان نسل اعلی تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں. پنجپائی میں ابھی تک قدرتی گیس کی سہولت نہیں وہ گیس جوکہ بلوچستان کے لوگوں کا بنیادی حق بھی ہے نا بجلی کی سہولت ہے جس سے زمیندار اپنی زمینداری کرسکے زمینداری ہی سے یہاں بسنے والے لوگ اپنی زندگی کی گزر بسر کرتے ہیں. نوجوانوں کیلئے کوئی روزگار نہیں اور اب علاقے میں امن و امان بھی ٹھیک نہیں. پنجپائی علاقے میں قبضہ مافیا گروپ سرگرم ہونے کی وجہ سے لوگ ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو رہے ہیں. ڈی سی کوئٹہ اس حوالے سے ہمارے علاقے کو خصوصی توجہ دیں تاکہ قبضہ مافیا گروپ کا خاتمہ کیا جاسکے. ہمارے علاقے میں بے روزگاری کی وجہ سے نشہ عام ہوتا جارہا ہے نوجوان نشے کے عادی بنتے جارہے ہیں. تحصیل پنجپائی ایک سرحدی علاقہ ہے جو کہ ہمسایہ ملک افغانستان بارڈر کے بلکل قریب واقعہ ہے. جب چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان جناب جنرل قمر جاوید باجوہ پاک افغان بارڈر پر بارڈ لگانے آئے تو اہلیان پنجپائی کو انتہائی خوشی ہوئی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ علاقہ ہمیشہ پُرامن رہیے. ہم آئی جی ایف سی بلوچستان سے اور علاقے میں موجود کرنل سے درخواست کرتے ہیں کہ اس علاقے میں امن و امان کا خصوصی خیال رکھا جائے. اہلیان علاقہ اور بلخصوص میں (ملک اسرار خان مشوانی) بزریعہ بیان یہ پیغام موجودہ حکومت وقت اور انتظامیہ تک پہنچانا چاہتا ہوں کہ خدارا سب تحصیل پنجپائی کو تحصیل کا درجہ دیا جائے اور ہمارے علاقے کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی پوری کوشش کریں اہم بات تو یہ ہے کہ بلوچستان کے دارلحکومت ضلع کوئٹہ میں سب تحصیل پنجپائی واقعہ ہے مگر اس کے باوجود علاقے میں کوئی سہولیات نہیں. کوئٹہ غبرگ ٹو پنجپائی روڈ کا کام نامکمل پڑا ہوا ہے بلوچستان حکومت نے فنڈ بھی جاری کی ہے مگر ٹھکیدار اس کام کو بہت ہی سُستی سے سرانجام دیں رہیے ہے یا تو یہ ٹھکیدار ان پیسوں کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ انتظامیہ اس حوالے سے نوٹس لے اور کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو کوئٹہ شہر کے آمدورفت میں سہولت مل سکے . میں (ملک اسرار خان مشوانی) خاص طور پہ امن و امان کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان اور ہمارے پنجپائی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او سے یہ اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ تحصیل پنجپائی ایک پرامن علاقہ ہے. پنجپائی کا امن خراب کرنے والے مجرموں کے خلاف زیادہ سے زیادہ اور سخت سے سخت کاروائی کریں. تاکہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہمیشہ کیلئے ہوجائے. اور علاقے کا امن واپس بحال ہو تاکہ پنجپائی کے عوام پُر سکون زندگی بسر کر سکیں.