جعفرآباد پولیس کی کاروائی تخریبکاری کی واردات ناکام بنادیا گیا بھاری اسلحہ برآمد
جعفرآباد(مسائل نیوز)
- Advertisement -
محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوئےASP/SDPO حسنین اقبال کی نگرانی میں SI/SHO عبدالرؤف جمالی و دیگر ملازمان پولیس نے آج الصبح بوقت 05:00 بجے انٹیلی جنس/خفیہ معلومات پر گوٹھ ضیاد خان کھوسہ حدود پولیس تھانہ میر حسن پر تخریب کاری کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا اور ملزما ن.01 گل ولد عیسیٰ خان قوم لاشاری ساکن مراد کالونی ڈیرہ اللہ یار.02 وحید مراد ولد علی دوست قوم کھوسہ ساکن دولت گھاڑی.03 عبدالغفور ولد امید علی قوم ہانبھی ساکن دولت گھاڑی کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔جبکہ ملزم ضیاد ولد سمندر قوم کھوسہ ساکن دولت گھاڑی موجود نہیں تھا۔گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔
(تفصیل برآمد شدہ اسلحہ ایمونیشن)
.01 جملہ راوند = 13500
.02 جملہ اسلحہ = 09 ضرب
.03 جملہ میگزین = 120 عدد
.04 جملہ واکی ٹاکی = 60 عدد
.05 بنڈولیئر = 30 عدد
.06 ڈیٹونیٹرز = 08 عدد
.07 سکوپ وغیرہ = 13 عدد
.08 لیمپ = 04 عدد
.09 کٹ بیگ = 08 عدد
.10 چین لیڈر (پل) = 01 عدد
.11 لنکرز = 01 بنڈل