MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت تذبذب کا شکار

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ابھی تک چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا گرین سگنل نہیں دیا گیا۔عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت تذبذب کا شکار ہے۔زمان پارک سے گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کی مزاحمت کی بنا پر ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ہونے کا خدشہ ہے۔حکومتی اراکین نے تجاویز دی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پہلے تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں اور کارکنان کو بھی ہٹایا جائے۔
کارکنوں کی مزاحمت کی بنا پر صورتحال کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ ، جے یو آئی سمیت کابینہ کی اکثریت عمران خان کی گرفتاری کی حامی ہے۔وزیر داخلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منسوخ ہو چکی، گرفتاری کی اجازت دی جائے۔
پیپلز پارٹی عمران خان کی گرفتاری کی بجائے ان کا تیز ٹرائل چاہتی ہے۔

- Advertisement -

۔
وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیلنج دیا کہ عمران خان بلڈ ٹیسٹ کروائیں، اس میں سے کوکین نہ نکلے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی اجازت کا پابند ہوں۔ عمران خان سڑکوں پر آئیں اس کا علاج کرکے دکھاؤں گا۔
میں سمجھتا ہوں چئیرمین پی ٹی آئی کا حل نکالنا چاہئیے۔عمران خان ملک و قوم کی تباہی ہے۔دراصل یہ فتنا ہے، ووٹ کے ذریعے اسے ختم نہ کیا تو یہ ملک کو تباہ کر دے گا۔عمران خان نے ملک میں انتقام کی سیاست سے متعیشت کو تباہ کیا۔اس فتنے کا ہر صورت قلع قمع ہونا چاہئیے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا یہ آئے اسلام آباد بند کرکے دکھائے، اس کی ایسی کی تیسی، یہ آئے سڑکوں پر اس کا وہ علاج کریں گے کہ یاد کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.