MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کاروباری ہفتے کا پہلا روز، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

0 377

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)کاروباری ہفتے کے آغاز پرہی انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر39 پیسے مہنگاہو گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر228.54 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان سامنے آیا ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس 100سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے ۔علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.