MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو دھچکا میئر کراچی کے متوقع امیدوار کو بدترین شکست کا سامنا

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے، کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں ان کو شکست ہوئی۔خرم شیر زمان اسی علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر

- Advertisement -

کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق 246 یو سیز میں سے 40 کے نتائج آ گئے جس میں اب تک پیپلز پارٹی 23 اور تحریک انصاف11 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا، اس سے پہلے پی ٹی آئی ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لیا گیا تھا،پولیس کے مطابق عدیل احمد کو شاہ فیصل تھانے میں رکھا گیا ہے، عملے نے الزام عائد کیا کہ عدیل احمد نے ڈیوٹی پر مامور عملے سے بیلٹ پیپر چھینے کی کوشش کی، بیلٹ پیر ڈی آر او آفس سے چھینے کی کوشش کی گئی،پولیس نے عملے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عدیل احمد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.