قدم قدم پر چیک پوسٹیں لیکن اس کے باوجود لوگ لاپتہ ہورہے ہیں،بی این پی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی غیرجمہوری واستحصالی قوتوں کی ناروا پالیسیوںکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ساحل وسائل کا دفاع کریگی ،بلوچستان دنیا کی زرخیرو قدرتی معدنیات سے مالامال زمین ہے لیکن لوگ ظلم ،جبر ،ناانصافی اور بنیادی سہولیات کے فقدان جیسے مسائل کاسامنا کررہے ہیں ،بارڈرز کی بندش سے لاکھوں لوگ بے
- Advertisement -
روزگار اور ماہی گیروں کو ٹرالر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے ،قدم قدم پر چیک پوسٹیں لیکن اس کے باوجود لوگ لاپتہ ہورہے ہیں حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستانیوں کو محکوم ومظلوم بنا کر یہاں کے وسائل پر دسترس کے طاق میں بیٹھے ہیں ۔ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ،مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ،
بی ایس او کے مرکزی چیئر مین جہانگیر منظور بلوچ،بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری،رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ،بی ایس او کے سابقہ چیئر مین نذیر بلوچ،سابق سی سی ممبر امیر ساقی بلوچ،بی این پی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی ا حمد قمبرانی اور اقبال بلوچ نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔