پیپلز پارٹی کارکنوں کے ساتھ خلوص سے پیش آتی ہے، گمراہ کن پروپیگنڈا کارکنوں کو زیب نہیں دیتا: ظہور بلیدی
کوئٹہ (مسائل نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اعلی سیاسی اور انسانی اقدار کی حامل ہے اور اپنے کارکنوں سمیت ہر فرد کے ساتھ خلوص اور ملنساری سے پیش آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر مبنی ٹویٹس کرنا کسی بھی سیاسی کارکن کو زیب نہیں دیتا، بالخصوص ایسے فرد کے لیے جس نے اپنے سیاسی کیریئر کا ایک طویل عرصہ پاکستان پیپلز پارٹی میں گزارا ہو۔