معاشی استحکام ناپید، قرضوں کا سیلاب آگیا، پاکستان 20 ماہ میں کتنا مقروض؟ جان کر ہوش اڑجائیں گے
اسلام آباد)مسائل نیوز) ملک میں معاشی استحکام ناپید ہے جبکہ کئی سال سے مقروض پاکستان پر قرضوں کا سیلاب آگیا، پاکستان کے گزشتہ 20ماہ میں لیے گئے قرضوں کے ہوشربا اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے ابتدائی 20ماہ میں قرضوں میں 12 ہزار 169ارب روپے کا اضافہ ہوا، مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 کے اعدادوشمار پر مبنی اسٹیٹ بینک کی دستاویزات سامنے آگئیں۔ 20ماہ میں حکومت مقامی طور پر 11 ہزار 300ارب روپے کی مزید مقروض ہوئی۔
- Advertisement -
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض اکتوبر 2025 تک مجموعی طور پر 76 ہزار 979ارب روپے تک جا پہنچا جبکہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کی سطح 64 ہزار 810ارب روپے تھی۔ فروری 224 تک حکومت کا مقامی قرض بھی 42ہزار675ارب روپے تھا۔
اکتوبر 2025 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 53ہزار 975ارب روپے کی سطح پر جا پہنچا۔ اسٹیٹ بینک دستاویز کے مطابق فروری 224 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 22ہزار 134ارب روپے کی سطح پر تھا جو اکتوبر 2025 تک 23ہزار ارب سے بھی زائد ہوگیا ہے۔