MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے،وزیراعظم

2 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کےلئے اہم ہیں،منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے،گرین اربنائزیشن ماڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے۔ بدھ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.