MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کاش تم میرے سامنے ہوتے، شاہین کیخلاف صارف کا کمنٹ پڑھ کر وسیم اکرم برہم

0 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سابق کپتان وسیم اکرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف آن ائیر شو میں تبصرہ پڑھ کر برہم ہوگئے۔وسیم اکرم نے نجی میڈیا شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا مگر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھری کھری سنادیں۔وسیم اکرم نے شو میں صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سوال کی صورت جو بدتمیزی تم نے کی اسے میں پڑھ کر بھی نہیں سناسکتا تاہم جو بدتمیزی تم نے کی، تمہیں کسی بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ہے، تم اپنے کھلاڑیوں سے بدتمیزی کررہے ہو کوئی شرم کوئی حیا نہیں ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ اس سوال کو پڑھ کر مجھے شدید غصہ آرہا ہے میری خواہش ہے کہ تم میرے سامنے ہوتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.