MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کل کے الیکشن میں تحریک انصاف قومی اسمبلی کی تمام 8 سیٹیں جیتے گی،فواد چوہدری

2 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل کے الیکشن میں تحریک انصاف قومی اسمبلی کی تمام 8 سیٹیں جیتے گی، عوام حقیقی آزادی کیلئے اپنا ووٹ دیں گے، یہ الیکشن پاکستان کی آزادی اور غلامی کا فیصلہ کرے گا، موجودہ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کرسکتی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے کل پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر لفظی گولہ باری کی ہے اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں، حکومت پاکستان کی ڈپلومیسی جو امپورٹڈ حکومت ہے، اس کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے جوبائیڈن کو پاکستان کے نیوکلیئر کے پروگرام کے تحفظ کے بارے علم ہی نہیں تھا،بس ایسے ہی بات کردی، اس قسم کی بات انہوں نے سعودی عرب بارے بھی ہرزہ سرائی کی تھی جس پر انہیں سخت جواب ملا تھا۔
ہمارا جوہری نظام نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے تحت ہے، ہماری جوہری ہتھیاروں کا میکانزم دنیا کا بہترین نظام ہے، ہمارے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کی تعریف دنیا کے ہر فورم پر ہوئی ہے۔ کل جوبائیڈن نے جو بات کی اس کا بیک گراؤنڈ ہے، عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا؟ اس کا ثبوت بائیڈن کا بیان ہے، جبکہ عمران خان کی موجودگی امریکا سمیت کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، جبکہ باقیوں کے مفاد باہر جڑے ہوئے ہیں۔
کل سے اس پر پی ٹی آئی کے لوگوں سمیت کسی نے مذمت نہیں کی۔ بلاول بھٹو جب اپنی انٹرن شپ بطور وزیرخارجہ شروع کریں گے تو نتیجہ یہی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا 22کروڑ آبادی کے پاکستان کو کمزور ملک نہ سمجھے، افغانستان کی چھوٹی سی تین کروڑ کی چھوٹی سی آبادی تھی، لیکن ان سے جنگ کرکے بیڑا غرق کرلیا، آپ پاکستان کے ساتھ پنگا نہ لیں، عمران خان بھی اچھے تعلقات کا زور دیتے ہیں، ہم غلام نہیں ہیں، آپ حکومت بیٹھے لوگوں کو غلام بناسکتے ہیں لیکن 22کروڑ عوام کو غلام نہیں بنا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بیان بائیڈن نے دیا ہے جبکہ مریم نواز عمران خان کے بیان کی مذمت کررہی ہیں، مریم نواز کا بس نہیں چل رہا کہ وہ کہہ دیں پاکستان میں وہ امریکا کی سفیر ہیں، ان کا بس نہیں چل رہا کہ وہ کہہ دیں کہ ڈیمارش ان کو دے دیا جائے۔ یہ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کرسکتی، شہبازشریف اور بلاول بھٹوامریکی صدر بائیڈن کے ساتھ تصاویر بنوا کر خوش ہوگئے، کل کا الیکشن اسی کا فیصلہ کرے گا۔
پاکستان کی آزادی اور غلامی کا الیکشن ہے، ووٹرز سے کہتا ہوں کہ اس کو حقیقی آزادی کا الیکشن سمجھ کر لڑیں، اگر آپ آزاد پاکستان کے حامی ہیں تو عمران خان کو ووٹ دیں، پنجاب کے الیکشن میں ہم 17سیٹیں جیت گئے، امید ہے کہ کل کے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 8سیٹیں تحریک انصاف جیتے گی ، امید ہے عوام پاکستان کی آزادی کیلئے اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار پر حملے کی شدید […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل کے انتخابات میں عوام نے دو بیانیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.