MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیریں مزاری نے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے پاکستانی حکومت کی شکایت لگا دی

0 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے ایک بار پھر پاکستانی حکومت کی شکایت اقوام متحدہ سے لگا دی۔شیریں مزاری نے اپنے خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات پر اقوام متحدہ کا آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔خط میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست تشدد کیخلاف عالمی معاہدے کا فریق ہے۔انہوں نے لکھا کہ حکومت پاکستان ان کی جماعت کے ارکان کے اغوا اور گرفتاریوں میں لگی ہے، زیرِ حراست اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انھوں نے درخواست کی کہ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ان واقعات کا نوٹس لیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.