اداکارہ میرا کا اپنی فلم میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا فیصلہ، فلم کا نام بھی سامنے آگیا
لاہور(مسائل نیوز) اداکارہ میرا ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ خواتین کے مسائل، بالخصوص معاشرے کے بااثر مردوں کی جانب سے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مسئلے کو اجاگر کریں گی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اداکارہ میرا کی اس فلم کا نام ’36نمبر‘ ہے، جس کے ڈائریکٹر عارف افضل ہیں جبکہ اس کی کہانی ڈاکٹر فاطمہ حسن نے لکھی ہے۔
- Advertisement -
فلم میں اداکارہ میرا کے ساتھ ایم کے شیرازی بھی دکھائی دیں گے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارتضیٰ رباب المعروف اداکارہ میرا نے کہا کہ ”میرا آنے والا پراجیکٹ خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو بے نقاب کرے گا۔ میں اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ پاکستانیوں کو ہماری یہ کاوش بہت پسند آئے گی۔“
[…] نیوز) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں اور بعض لوگ […]
[…] مکرمہ(مسائل نیوز) اداکارہ میرا نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی ادائیگی […]