فواد چوہدری کے سخت بیانات فوج اور عمران خان کے درمیان اختلافات بڑھا رہے ہیں؟ فیصل واوڈا سے سوال
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور فیصل واوڈا میں اختلافات سامنے آ گئے۔ایک انٹرویو کے دوران فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ فواد چوہدری کے سخت بیانات اور فوج اور عمران خان کے درمیان اختلافات بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں؟ جس کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ان جیسے لوگوں کو تو میں خود ہی دیکھ لوں گا، اس وقت میں اپنے چئیرمین کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہوں۔
گذشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان متنازع بیانات پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دفاع نہ کیے جانے پر برہم ہو گئے۔عمران خان کے حال ہی میں دئیے متنازعے بیانات پر سینئر قیادت بشمول اسد عمر اور شاہ محمود قریشی یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ انہوں نے عمران خان کا بیان سنا ہی نہیں۔
عمران خان نے سخت بیانات کا دفاع کرنے میں سینیر قیادت کی جانب سے ہچکچاہٹ کا شکار ہونے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوفزدہ نہ ہوں بلکہ یک زبان ہو کر جواب دیں۔
- Advertisement -
دو چار لوگ بات کرتے ہیں باقیوں کو سانپ سونگ جاتا ہے۔خوفزدہ ہو کر خاموش نہ رہیں۔ایک کو خوفزدہ کرنا آسان ہے لیکن زیادہ لوگ بات کریں گے تو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ میں اب نہ دیکھوں کسی معاملے پر چند لوگ بات کر رہے ہیں اور باقی خاموش ہیں۔سب سوشل میڈیا پر موثر آواز رکھتے ہیں لیکن خوف میں آکر خاموش رہ جاتے ہیں۔اگر آپ خوفزدہ ہوں گے تو عام آدمی کیا کرے گا ؟۔
جب کہ پارٹی ارکان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کی بھی شکایات کی گئی ہیں اور بتایا کہ گھر والوں کو بھی ہراساں کیے جانے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ جب کہ ایف آئی اے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پولیس کے رویے کی بھی شکایت کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں عمران خان نے کہا کہ شریف آدمی دھممکیوں سے خوفزدہ ہی ہوتا ہے لیکن آپ سب نے یک زبان ہو کر بات کرنی ہے اور خوفزدہ ہو کر خاموش رہنے کی ضرورت نہیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔ فواد چوہدری […]