MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی دیگولیٹ کرنے کی تجویز

2 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی دیگولیٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار آئل اینڈ گیس سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری زیر ترتیب ہے۔وزیراعظم نے اپنے رفقاء کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری سیکرٹری وزارت پٹرولیم سے طلب کر لی ہے۔
امکانی طور پر مکمل ڈی ریگولیشن کے بعد یورپ کی طرح پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولوائز کرنے کے فیصلے پر وزیراعظم کابینہ سے منظوری لیں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ 24 گھنٹے یا پھر ہفتے بھر کے لیے کیا جائے گا۔15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انٹرنیشنل کروڈ آئل کی مناسبت سے ردوبدل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے عہدیداروں کے ساتھ کم و بیش روزانہ ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ عوام پر پٹرل، ڈیزل، مٹی کا تیل وغیرہ کی قیمتوں کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو۔عالمی منڈی میں جو قیمت کم یا زہادہ ہو گی اس تناسب سے پاکستان میں صارفین کو پٹرول او ڈیزل ملے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دے سکتے،نجی ٹی وی کے پروگراممیں مفتاح اسماعیل سے جب میزبان نے پوچھا کہ ‘کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کمی ہوئی ہیں اور روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہ ایک روپےکا ٹیکس لگے اور نہ لیوی لگےگی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینےکے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) دنیا بھر میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان کے عوام پر بھی اضافی بوجھ ڈال دیا […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 دن بعد تبدیل ہوتی ہے، ہر 15 روز بعد مجھے نیند نہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.