MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو اقتدار سے نکالا اور اب پاکستان سے نکالیں گے، جے یو آئی نے بڑا اعلان کردیا

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالا ہے اور اب پاکستان سے بھی نکالیں گے۔پشاور میں عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ انڈیا، اسرائیل اور یہودی ایجنٹ کو اپنے آقائوں کے پاس بھیج کردم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیساکھیوں کے ذریعے قوم پر مسلط ہونے والے کی نااہلی پوری قوم پر عیاں ہوچکی ہے، خط کا چورن ایکسپائر ہوگیا، قوم کو دھوکہ دینا خمیر میں شامل ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ یہودی ایجنٹ کو در در کی خاک چھاننے

- Advertisement -

پر مجبور کردیا ہے، عوامی امنگوں کی ترجمان جلد قوم کو مہنگائی اور بیروزگاری سے چھٹکارا دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال مسلط شخص کو خواب میں بھی اقتدار نصیب نہیں ہوگا، عمران خان کی تقریر حسب سابق جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی تھی۔اسلم غوری نے کہا کہ عالمی برادری کی موجودہ حکومت کو مبارکباد کا پیغام ثبوت ہے کہ خط کا شوشہ دھوکہ دینے کے لئے دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.