MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کامیاب جلسوں سے مخالفین کی بوکھلاہٹ واضح ہے‘چودھری پرویزالٰہی

1 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن کا پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی، ارکان پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، چودھری ظہیرالدین، سبطین خان، سید عباس علی شاہ، مراد راس سمیت دیگر ارکان پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔
پارلیمانی پارٹی نے چودھری پرویزالٰہی کی کامیابی کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا، اجلاس میں ارکان اسمبلی سے رابطوں بارے مشاورت کی گئی اور الیکشن ڈے کیلئے گروپس تشکیل دئیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ن لیگ کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کی پر زور مذمت کی گئی۔

- Advertisement -

چودھری پرویزالٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولہ اپریل کو ایوان میں ثابت کریں گے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے، انشاء اللہ ہم متحد ہو کر انتخابی محاذ پر کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے، کامیاب ہو کر دوبارہ اپنی روایات کو جاری رکھیں گے، ماضی میں بھی کام کیا آئندہ بھی عوامی خدمت ہی ہماری ترجیح ہو گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم دعوے نہیں کرتے ہمارا ماضی عوام کے سامنے ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دور کے منصوبے آج بھی کامیابی سے جاری ہیں، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کامیاب جلسوں سے مخالفین کی بوکھلاہٹ واضح ہے۔
ارکان پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ قبل ازیں چودھری پرویزالٰہی نے سابق وزراء کے اجلاس کی صدارت کی۔ محمد بشارت راجہ، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، مخدوم ہاشم جواں بخت، چودھری ظہیر الدین، ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر اخترملک اور ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے مختلف امورپر مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کا بازار سجانے والی ن لیگ کو ناکامی ہوگی، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ متحد ہوکر وزیراعلیٰ کا الیکشن لڑ رہی ہے، غیر جمہوری رویہ اختیار کرنے والوں کا ناکامی مقدر بن کر رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ایم این اے چودھری حسین الٰہی نے ساہیوال کے حلقہ 202 چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کے امیدوار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.