MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیرپور، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم، 11 جاں بحق، 6 شدید زخمی

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیرپور(مسائل نیوز)ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

- Advertisement -

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو اداروں کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سینئر افسران بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی خیرپور کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران راستوں کو کلیئر رکھنے اور اطراف کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی بحالی اور روڈ کلیئرنس کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.