MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منی بجٹ میں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا، اس موقع پر انہوں نے عوام کو سادگی اپنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھاکر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ شادی ہالز کی تقریبات پر بھی دس فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ سگریٹ اور مشروبات پر بھی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے، فضائی ٹکٹس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، ادویات، پٹرولیم اور سپورٹس کی ایل سی کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ضمنی بجٹ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)منی بجٹ اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.