MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کی بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے کیلئے نئی شرائط

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) آئی ایم ایف کی توانائی کے شعبے کیلئے نئی شرائط سامنے آ گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں،آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنیوں میں فوری طور پر پروفیشنل بورڈز اور انتظامیہ کو لایا جائے،کمپنیوں میں پروفیشنل مینجمنٹ کو 30 جون 2023 تک تعینات کیا جائے۔
بجلی کمپنیوں میں لائن لاسز کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے بل کولیکشن کو آؤٹ سورس کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف نے کہا کہ ناقص وصولوں سے سالانہ 180 ارب روپے گردشی قرضے میں شامل ہو رہا ہے،آئی ایم ایف نے گردشی قرضے کی مانیٹرنگ کیلئے پاور ڈویژن سے ماہانہ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے صارفین کے 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ خصوصی ٹیرف ختم کرنے کی بھی شرط عائد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی ایک فیصد شرح بڑھنے سے 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا،پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانے کی حکومتی تیار بھی مکمل ہو گئی ہے۔ لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ فوری کر دیا گیا ہے،9 ہزار سے زائد کی مقامی ایک ہزار سگریٹ پر 16 ہزار 500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد ہو گی،حکومت کل شام تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔گزشتہ دنوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی بتایا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانا ہوں گے،نئے ٹیکس لگانے کیلئے منی بجٹ لانا ہو گا،کوشش ہو گی کہ غریب طبقے پر براہ راست بوجھ نہ پڑے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.