اسلام آباد(مسائل نیوز) ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استثنی کی درخواست مسترد کردی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے 3 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔اسپیشل پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔
عمران خان کو آج عدالتی اوقات ختم ہونے سے پہلے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
- Advertisement -
عدم پیشی پر چئیرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج اور ایف آئی اے کے لئے گرفتاری کی راہ ہموار ہو جائے گی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا تھا۔بدھ کو عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نا دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اور عدالت کا 31 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ عمران خان فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے 15 فروری کو انہیں ذاتی حاضری کا حکم دے رکھا ہے۔عمران خان نے درخواست کی تھی کہ صحت یاب ہونے تک ویڈیو لنک پر عدالت حاضری کی اجازت دی جائے،بینکنگ کورٹ نے (آج ) بدھ 15 فروری کو عمران خان کو پیشی کے لئے آخری موقع دے رکھا ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر تین اعتراضات عائد کر دیئے […]