MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا میں چورسامان لے اڑے خالی ڈبے پٹڑی پرپھینک گئے

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی شہرلاس اینجلس میں چوروں نے سامان لے جانے والی ٹرین لوٹ لی اورخالی ڈبے پٹڑی پرپھینک گئے۔لاس اینجلس میں اپنی طرز کی انوکھی چوری میں چوروں نے آن لائن شاپنگ کے ذریعے منگوایا گیا سامان لوٹ لیا اورخالی ڈبے پٹڑی پرپھینک گئے۔

- Advertisement -

چوروں نے کارگو ٹرین کے رکنے کا انتظارکیا اورٹرین کے پچھلے ڈبوں پردھاوا بول دیا۔ ڈبوں میں آن لائن شاپنگ سے منگوائے گئے سامان کے سینکڑوں ڈبے موجود تھے۔چوروں نے پورے پورے ڈبے اٹھا کرلے جانے کے بجائے ڈبوں سے سامان نکال لیا اورخالی ڈبے ٹرین کی پٹڑی پرپھینک گئے۔

خالی ڈبوں کے علاوہ چورکم قیمت یا اچھی قیمت پرفروخت نہ ہونے والی چیزوں کوبھی پٹڑی پرپھینک دیا۔پولیس چوروں کو پکڑ تو نہیں سکی لیکن یہ ضرور کہا کہ حالیہ دنوں میں ٹرین لوٹنے کے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.