MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی کانگریس پشتون قومی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، نصر اللہ زیرے

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ،پروفیسر اسد خان ترین،محمود علی کاکڑ،افضل خان وردگ نے پشتونخوامیپ کے پانچویں قومی کانگریس منعقدہ 27,28 دسمبر کوئٹہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع دکی کا تفصیلی دورہ کیا۔ پارٹی وفد کے ہمراہ علاقائی سیکرٹری وزیر خان ناصر، سلام ناصر، اسماعیل کاکڑ، نجیب اللہ شادوزئی، محمد خان خجک، ذکریا ناصر، نیاز شادوزئی کاکڑ، حاجی بابو ترین، نعمت زر کون، اعظم پشتون، حنیف اللہ شادوزئی کاکڑ، تاج محمد پشتون، اسلم زرکون، سخی بارگزی، قاھر ناصر، مسعود ناصر وزیر نگار، افسر خان، دلاور کونسلر اور اشرف ترین ہمراہ تھے۔ پارٹی رہنماؤں نے کلی زڑہ دکی حاجی بابو ترین،کلی ناصر آباد میں ذکریا ناصر اور کلی شادین ناصر میں شادی خان کمال خیل ناصر اور آصف ناصر کمال خیل ہاؤس میں پارٹی کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کیا جبکہ اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں نے دکی کے قبائلی عمائدین سردار معصوم خان ترین،سردار اکبر خان کما خیل ناصر،سردار حیدر اوش خیل ناصر،حاجی فاضل خان ترین،سردار انور ناصر اور بابو ترین،آصف خان ناصر سے ملاقاتیں کی۔ پارٹی رہنماؤں نے پارٹی کے قومی کانگریس منعقدہ 27،28 دسمبر پشتون قومی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ہوگی جس میں ہزاروں مندوبین شرکت کریں گے اور پارٹی کے رہنما اداروں کا انتخاب کریگی۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ قومی کانگریس کی تیاریوں اور مندوبین کے انتخاب کو مکمل کریں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما نجیب اللہ خان پر عیسیٰ خیل میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ذرا ئع کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.