میچ کے دوران سخت ترین سیکیورٹی انتظامات
کراچی(ویب ڈیسک) پاک ویسٹ انڈیز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے جب کہ ٹیموں کی امد سے قبل ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کرتا رہا۔ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دروازے سہ پہر3بجے ہی تماشائیوں کے لیے کھول دیے گئے تھے، ابتدا میں زیادہ تعداد نہیں ائی،شام ساڑھے 5 بجے ٹاس کے بعد شائقین نے میدان کا رخ کرنا شروع کیا، میچ شروع ہونے سے ڈیڑھ گھنٹے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ گئی تھیں۔ایس ایس یو کے اسپیشل کمانڈوز کے ساتھ ویمن کمانڈوز بھی موجود تھیں،کے نائن اسکواڈ کے تربیت یافتہ کتے بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے،
- Advertisement -
روٹ کی کڑی نگرانی کی گئی،بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ٹیموں کی امد سے قبل ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کرتا رہا،اسٹیڈیم کی عمارت میں قائم اسپتال کا عملہ بھی مستعد نظر ایا، اسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے 4 رکنی سیکیورٹی وفد نے بھی میچ دیکھا، مہمان میچ کے ارکان جاری سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیتے رہے۔چیف کیوریٹر اغا زاہد ٹیموں کی امد سے قبل اخری وقت تک گراونڈ کے معاملات دیکھتے رہے،
میدان کے ناہموار مقامات کو بہتر کرنے کی کوشش ہوتی رہی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی اس کارروائی کو دیکھنے گراونڈ میں پہنچے، دونوں ٹیمیں 3 برس بعد نیشنل اسٹیڈیم پر ایکشن میں نظر ائیں، یہاں ان کا اخری ٹی ٹوئنٹی 2018 میں کھیلا گیا تھا۔گرین شرٹس نے ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا، ویسٹ انڈیز کو مسلسل چوتھی مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 2018 میں کھیلے گئے اخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی،نتیجہ توقعات کے مطابق ہونے پر شائقین خاصے خوش نظر ائے۔