MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ! آج جمعہ 14 نومبر 2025 کی قیمتیں

0 127

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث زیورات کی خریداری، سرمایہ کاری کے رجحانات اور مجموعی مالیاتی ماحول پر براہِ راست اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جمعرات 13 نومبر کو ملک بھر کی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ شہریوں اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے تشویش کا باعث بناکیونکہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8300 روپے اضافے کے ساتھ 24 قیراط فی تولہ قیمت 443062 روپے تک پہنچ گئی جو رواں ماہ کا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 7116 روپے مہنگا ہوکر 379854 روپے تک پہنچ گیاجبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں 6524 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 348212 روپے مقرر کی گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت میں 83 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی عالمی قیمت 4207 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، معاشی دباؤ اور کرنسی مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ اس اضافے کے بنیادی عوامل ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں دباؤ اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ اس کے اثرات نہ صرف ملکی معیشت بلکہ زیورات کی صنعت، صارفین اور سرمایہ کاروں پر بھی گہرے پڑ رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.