MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آڈیو لیکس سے ملک کے سب سے بڑے اور اہم دفتر کی حیثیت متاثر ہوئی ہے،فواد چوہدری

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔شہباز شریف کا نیا آڈیو کلپ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر کس قدر غیر محفوظ ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ امید ہے عدلیہ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک طاقتور کمیشن تشکیل دے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں اتحادیوں میں حکومتی عہدوں کی تقسیم پر گفتگو کی گئی اور ڈیل میں اہم کردار کے نام کا بھی ذکر کیا گیا۔ آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کو ایک نامعلوم شخص سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، جس میں دوسرا فرد کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے معاون خصوصی کے عہدوں میں شیئر مانگ رہے ہیں۔
اس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سے بلاول بھٹو نے بات کی تھی۔ نامعلوم شخص نے کہا کہ یہ پھر ہم نے دیکھنا ہے کہ ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو لگانا ہے، یہ آج آپ کو ایک فائنل نمبر بتا دوں گا۔ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کو شیئر کرلیں گے، پیپلز پارٹی اور باقی کو بھی کریں گے۔ آڈیو میں ایک موقع پر نامعلوم فرد نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ جے یو آئی بھی مانگے گی اور ایم کیو ایم بھی، ایم کیو ایم کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہے تھے کہ اس کا ہماری اور ان کے ساتھ ڈیل کرانے میں بڑا کلیدی رول تھا، سر وہ کراچی کا بندہ ہے۔
ادھر وزیراعظم ہاؤس کے فون ہیک کیے جانے اور آڈیو لیکس کیے جانے کے معاملے میں ملوث 2 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے،حکومتی ذرائع نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی،فون ہیکنگ اور آڈیو لیکس میں ملوث گرفتار افراد کا وزیر اعظم ہاوس عملے سے روابط ہونے کا انکشاف بھی ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.