متحدہ عرب امارات سے پاکستان کا فضائی سفر سستا ہوگیا
دبئی (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات سے پاکستان اور بھارت کے ہوائی کرائے سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ اس وقت امارات سے سفر کرنے کا بہترین وقت ہے کیوں کہ یو اے ای سے برصغیر پاک و ہند کے ہوائی کرائے اس سال کی اپنی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں اور یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 300 درہم تک کم ہوچکی ہے، ٹکٹ کی قیمتیں موسم گرما کے عروج کے سفر کے سیزن کے اختتام پر گرنا شروع ہوئی ہیں تاہم بھارت میں چھٹیوں کے موسم سے قبل اس ماہ کے آخر میں کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ متوقع ہے، جو اگلے مہینے کے وسط تک ہندو تہوار دیوالی کے آس پاس اپنے عروج پر ہوں گے جو 24 اکتوبر سے منایا جائے گا۔
پلوٹو ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر اویناش عدنانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور برصغیر پاک و ہند کے درمیان فضائی ٹریفک اس وقت بہت کم ہے کیوں کہ زیادہ تر لوگ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی اپنی منزلوں پر واپس جا چکے ہیں، دبئی سے پاکستانی شہر کراچی کا یک طرفہ ہوائی کرایہ فی الحال درہم 400 سے کم ہے، اسی طرح یہ ہندوستان کا سفر کرنے کا بھی بہترین وقت ہے، کچھ ہندوستانی شہروں کے لیے ایک طرفہ ٹکٹ کی قیمت تقریباً 300 درہم ہے، جب کہ واپسی ٹکٹ تقریباً 1,000 درہم ہے، اگلے 15 دن سفر کے لیے اچھے ہیں کیوں کہ ہوائی کرائے سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ دیوالی کے تہوار کے موسم سے پہلے ستمبر کے آخر سے ہندوستان کے ہوائی کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا اور اکتوبر کے وسط میں یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا تاہم نومبر کے وسط میں دوبارہ قیمتیں مستحکم ہو جائیں گی، اس کے بعد قومی دن اور سال کے آخر میں تعطیلات کے موسم کی وجہ سے ہوائی کرائے زیادہ رہیں گے۔
گالادری انٹرنیشنل ٹریول سروسز کے منیجر راجہ میر وسیم نے کہا کہ گزشتہ دو وبائی سالوں میں ہوائی کرایوں کے مقابلے موجودہ قیمتیں اب بھی زیادہ ہیں، اس وقت کوویڈ سے متعلقہ پابندیوں کی وجہ سے مانگ کم تھی اور رہائشی بھی بیرون ملک پھنسے ہوئے تھے، اس وقت پیک سیزن کے مقابلے میں ہوائی کرائے نچلی طرف ہیں لیکن پچھلے دو سالوں کے مقابلے میں اب بھی اونچی طرف ہیں، یہ سفر کرنے کا اچھا وقت ہے کیوں کہ یو اے ای کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران سفر اور ہوائی کرایوں میں دوبارہ اضافہ ہو جائے گا۔
[…] (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں ایک شہری نے اپنی گاڑی کے لیے AA 13 […]
[…] نیوز)متحدہ عرب امارات کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے والا دنیا کا تیسرا […]