MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امام کعبہ نے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کو دینی فریضہ قرار دے دیا

0 364

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ (مسائل نیوز)امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا دینی فریضہ ہے۔امام کعبہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کرنے کی منظوری دینا خادم الحرمین الشریفین کا احسن اقدام ہے۔امام کعبہ نے پاکستانیوں کو دینی بھائی قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی مراسم ہیں۔انھوں نے ہدایت کی کہ سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکی افراد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کو یقینی بنائیں۔عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ مسلم ممالک کی مشکل وقت میں مدد کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.