MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی شائقین کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلڈ ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کی ترغیب

1 334

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی مدد کے لیے مہم شروع کر دی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے شائقین کو متاثرین کی مدد کے لیے سیلاب ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دی ہے۔ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جہاں ایک جانب حکومت نے باقی دنیا سے کہا ہے کہ وہ سیلاب ریلیف فنڈ میں عطیہ دے کر ضرورت مندوں کی مدد کریں، وہیں کرکٹ آسٹریلیا بھی پاکستان کی مدد کو آیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ایک سوشل میڈیا مہم شروع کی جس میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ سیلاب زدگان کے لیے یونیسیف کو عطیات دیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرکٹ آسٹریلیا نے لکھا کہ ’’پاکستان میں طوفانی بارشوں کے اثرات دیکھ کر تباہی ہوئی، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں اور 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہیں‘‘۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے بھی ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے اس مہم کی حمایت کی جس میں لوگوں کو پاکستان کے لیے سیلاب ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)میلبرن سے کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی، میلبرن میں گزشتہ رات کی بارش کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.