MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیٹے ازیان نے ان کی زندگی مکمل کردی ہے

0 792

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

(مسائل نیوز)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ بیٹے ازیان نے ان کی زندگی مکمل کردی ہے۔

زید علی نے انسٹاگرام پر اپنے نوزائیدہ بیٹے ازیان اور اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں ازیان کا چہرہ نمایاں نہیں ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے زید علی نے بیٹے سے محبت کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ ازیان، ماما اور بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ازیان نے ہماری زندگی کو مکمل بنادیا ہے۔

زید علی کو مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں دعائیہ کمنٹس موصول ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کا نام جوڑے نے ازیان علی زید رکھا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.