MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ھے پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا،قاسم خان سوری

1 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے زہر اہتمام جشن آزادی ریلی نکالی گئی ریلی صوبائی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے منان چوک پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر قاسم خان سوری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ھے پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ھے جو اسلام کے نام پر بنا قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور اباواجدا نے غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے لازوال قربانیوں کے عوض وطن عزیز ازاد پاکستان حاصل کیا تاکہ ہم ازاد سرزمین پر ازادی کے ساتھ اللہ تعالٰی کے احکامات، نبی کریم حضرت محمد مصطفٰی کے سنت اور قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزار سکے جہاں ہم اپنی تحریر، تقریر، اور روایات میں آزاد ہو لیکن اج تاریخ اپنے اپکو دوبارہ دہرا رہی ہے آج چند مفاد پرست نام نہاد سیاستدانوں نے ملک کی آزادی، سالمیت اور استحکام کو سودا کر ڈالا ہے لیکن ایک بار پھر قائد انقلاب چئیرمین عمران خان کی قیادت میں قوم یکجا، ہم اواز ہوکر بیرون ملک اور اندرون ملک سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے آج پاکستانی قوم اپنے لیڈر و رہنما عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے منزل کی جانب رواں دواں ہے جو انشاءاللہ بہت جلد اس امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کرکے حقیقی معنوں میں پاکستان کو دنیا بھر اعلی مقام دلائیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زہر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.