وطن عزیز کیلئے نمایاں خدمات پر 253 شخصیات کو اعزازات دینے کا اعلان
اسلام آباد(مسائل نیوز) وطن عزیز کے لئے نمایاں خدمات پر 253 شخصیات کو اعزازات دینے کا اعلان کردیا گیا، صدر مملکت نے پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملکی اور غیرملکی افراد کو سول اعزازات دینے کا اعلان کیا، اعزازات 23 مارچ 2023ء کو یوم پاکستان پر ایک پروقار تقریب کے دوران دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پر اعزازات پانے والوں میں کل 253 شخصیات شامل ہیں جنہیں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ہلال قائداعظم، ستارہ پاکستان، صدارتی اعزازات برائے حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز، تمغہ قائداعظم اور تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا۔
اس حوالے سے کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈ سیکشن کی جانب سے اعزازات کے لئے نامزد شخصیات کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق آنجہانی جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس، سرتاج عزیز، میر حاصل بزنجو، رئیس الاحرار، چوہدری غلام عباس خان مرحوم کو عوامی خدمات کے اعتراف جب کہ احمد غلام علی چھاگلہ مرحوم کو موسیقاری، صوفی غلام مصطفی تبسم مرحوم کو شاعری، محمد قوی خان کو ڈرامہ، فلم و اسٹیج اداکاری اور جہانگیر خان کو اسکواش کے شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔
ایوارڈ کے لئے نامزد غیر ملکی اہم شخصیات میں شاہ فیصل بن سلمان، انجینئر خالد بن عدالعزیز الفتح، شیخہ موزہ بنت نصیر، شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان، شیخ محمد عبدالرحمن الثانی اور سفیر ریٹائرڈ رابن ایل رافیل کو پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا، بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد فرید اور بریگیڈیئر فیصل نصیر کو انسداد دہشت گردی میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہلال شجاعت عطا کیا جائے گا۔
اسی طرح ڈاکٹر خواجہ عبدالحئی، انجینئر پروفیسر احمد فاروق بازئی کو درس و تدریس کے شعبوں میں ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کو سائنس انجینئرنگ و تعلیم، حکیم رضوان حفیظ کو طب، راجہ علی رضا انور کو جوہری انجینئرنگ، رئیس احمد کو وائیلن، امجد اسلام امجد کو ادب، احمد عارف نظامی مرحوم، مجیب الرحمن شامی، الطاف حسن قریشی کو صحافتی خدمات، بلقیس بانو ایدھی مرحومہ کو سماجی خدمات، محمد رمضان چھیپا، سردار احمد نواز سکھیرا، معروف افضل مرحوم، سینیٹر محمد طلحہ محمود، سینیٹر ہلال الرحمن کو عوامی خدمت اور ڈاکٹر گوہر اعجاز کو مخیر شخصیت ہونے پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر جیمز ایم شیرا کو پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں ہلال قائداعظم اور مسٹر لین سانگتیان، خالد محمود، چاہت یاسر ایرین اور راجہ نجابت حسین کو پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں ستارہ پاکستان دیا جائے گا جب کہ ملک محمد احسن، ملک گینگرے آنجہانی ملک شمائل خان، فزا طارق ملک مرحومہ، راجہ مصطفی علی، محمد افضل شیخ ، ساجد کیانی، لیفٹیننٹ کرنل شاہد رسول چوہدری، وجاہت اللہ آفریدی کو بہادری کا مظاہرہ کرنے اور منصور احمد خان کو پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ پروفیسر ڈاکٹر عثمان بیلن ائوزکن، ڈاکٹر محمد افضل جاوید، ظفر اللہ خان، تانگ مینگ شینگ، پروفیسر کانگ جولان کو پاکستان کے لئے خدمات پر ستارہ امتیاز دیا جائے گا، پروفیسر ڈاکٹر انجینئرنگ بھوانی شنکر چوہدری کو سائنس، انجینئرنگ و تعلیم، انجینئر جاوید قریشی کو زرعی علوم، ڈاکٹر عبدالغنی اکرم کو علم فزکس، غفور احمد کو کیمیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر سلیمان قیصر کو کیمیکل انجینئرنگ، محسن فیاض کومیکنیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر محمد علی مرزا کو الیکٹرانکس انجینئرنگ، ڈاکٹر محمد بلال ملک کو الیکٹریکل انجینئرنگ، ڈاکٹر فیض الحسن کو سسٹمز انجینئرنگ، آصف اقبال کو نیوی گیشن سسٹم، ہمایوں خان مرحوم کو زراعت، آصف پیر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈاکٹر سعید اختر کو میڈیسن ، ڈاکٹر محمد شریف ملک ایم ڈی کو میڈیسنز صحت، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو تعلیم، محفوظ الرحمن کو تعلیم، توقیر احمد ناصر کو فنکاری پر ستارہ پاکستان دیا جائے گا۔
جب کہ ریاض شاہد مرحوم کو فلم ہدایت کاری و لکھاری، فخر عالم کو فن ومیزبانی، احسن علی اصفہانی المعروف حسن جہانگیر کو پس پردہ گلو کاری، ساغر صدیقی المعروف محمد اختر مرحوم کو شاعری، انیق احمد کو اینکر، سید منظر احسن المعروف احسن منظر کو ادب، ڈاکٹر معین الدین عتیق کو ادب ، محترمہ شمع خالد مرحوم کو ادب، نصیر ترابی مرحوم کو ادب، محمد شفیع المعروف شاکر شجاع آبادی کو ادب، چوہدری شافع حسین کو کبڈی، بابر اعظم کو کرکٹ، ضیاء الدین مرحوم کو صحافت، جاوید چوہدری کو صحافت، ندیم ملک کو صحافت، عطاء الرحمن مرحوم کو صحافت، ڈاکٹر انیس احمد کو مذہبی اسکالر، مولانا محمد حنیف جالندھری کو مذہبی اسکالر، ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مذہبی اسکالر، علامہ ثاقب رضا مصطفائی کو مذہبی اسکالر، عبدالرئوف روفی کو نعت خوانی، وقار احمد ملک، مرتضیٰ محمود ، امداد اللہ بوسال، معین الحق، ڈاکٹر محمد اشرف طاہر، مرزا اشتیاق بیگ کوسماجی و عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ذوالفقار احمد خان کو جوہری انجینئرنگ، نوید احمد کو دھاتی انجینئرنگ، حافظ نوشاد علی کومیکینکل انجینئرنگ، مصطفی جاوید صدیق کو میکینکل انجینئرنگ، ڈاکٹر ہمایوں قریشی کو ایرو سپیس انجینئرنگ، رحیم ثناء اللہ چوہدری کوالیکٹریکل انجینئرنگ ، طارق مقبول کو کوالٹی مینجمنٹ، کرنل ر محمد آمین کو میزائل ڈیزائن، عماد احمد کوڈیجیٹل کمیونیکشن، ڈاکٹر محبوب علی سیال کوزرعی علوم، عبدالماجد خان کو کیمسٹری علوم، محمد اعظم خان کو کیمسٹری علوم، محمد یوسف خان کو کیمسٹری علوم، محمد محبوب خان کو فزیکس سائنس، ہارون اکرام شیخ کودھاتی مواد کے علوم، محمد رحمان کو نیوکلیئرسیفٹی ریگولیشن، ڈاکٹر محمد مقصود کوفزکس ویکیوم سائنس و ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو میڈیسن ہیلتھ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح پروین المعروف سنگیتا کوفلم ہدایت کاری، ڈاکٹرعزیز خان عرف عزیز تبسم کو فلم ہدایت کاری، محمد حفیظ طاہر کو پروڈیوسر، قادر علی شگان کو موسیقی و کلاسیکی گلو کاری، انور حسین ویسترو کو گلوکاری، گل زریں (وگما) کو گلوکاری، عروج آفتاب کو گلوکاری ، الطاف حسین طافو خان کو طبلہ نوازی، استاد عبداللہ خان کو شہانی موسیقی، نرگس شاہین کو براڈ کاسٹر کمپیئر، انجم شاہین عرف انجمن کو اداکاری، امان اللہ ناصر کو اداکاری و لکھاری، سید افضال احمد کو فلم ٹی وی اداکاری، مسز بشریٰ فرخ کو ڈرامہ ، تسکین ظفر کو اینکر، نیوز کاسٹر، شیخ داد خان عرف شیر میانداد خان کو قوالی، انجم ایاز کو مجسمہ سازی، آر ایم نعیم کو پینٹنگ، سائیں داد کو گھاڑا ڈانسر، محمد جاوید کو پینٹنگ، محمد قمر سلطان کو عربی خطاطی، سید شمعون اشرف ہاشمی کو ٹیلی ویژن کمپئرنگ پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ عبداللہ درویش درانی کو ادب، غلام حسن حسانو کو ادب، رانا فضل حسن کو ادب، ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی کو ادب ، پروفیسر جہانزیب نیاز خان مرحوم کو ادب، جمشید خان دکھی مرحوم کو ادب و شاعری ، فرحت عباش شاہ کو شاعری ، ارشد ندیم کوایتھلیٹس ، سرباز خان کو کوہ پیمائی ، محترمہ شاہدہ کو کراٹے ،محترمہ امینہ ولی کو کھیلوں ،عبدالکریم مرحوم کو کوہ پیمائی ، عرفان محمود کو مارشل آرٹس ، مسعود جان کو بلائنڈ کرکٹ ، احسن رمضان کو سنوکر ، نور دستگیر بٹ کو ویٹ لفٹنگ ، ٹکا خان کو صحافت ، حافظ طاہر خلیل کو صحافت ، ماسٹر الطاف حسین مرحوم کو( پاکستانی پرچم کی سلائی ) عوامی خدمت پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق مسٹر وانگ گل پنگ آنجہانی کو پاکستان کے لئے خدمات، ڈنگ مو فانگ آنجہانی کو پاکستان کے لئے خدمات، چن سائی آنجہانی کو پاکستان کے لئے خدمات پر تمغہ پاکستان سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ عامر نواز خان شہید، محمد کامران شہید، کرنل ر محمد عارف ، محمد عثمان شہباز، ڈاکٹر کامران احمد، شیر احمد (فیصل بلوچ) ، تنویر حسین، امجد احمد، مظہر نوازشیخ، بشیر احمد بروہی، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ذیشان احمد، نوید احمد، ضیاء الرحمان، شہید جاوید اللہ، ڈاکٹر اکبر ناصر انسپکٹر جنرل، سہیل ظفر چٹھہ، صادق شاہ، راجہ محمد ماجد، محمد بلال راجہ ، مبشرسلیم ، منہاس احمد خان، اعجاز حفیظ ، عقیل احمد صدیقی سمیت وسیم احمد خان کو بہادری، میجر ظہور احمد، یحییٰ عظیم اور حوالدار عابد علی کو انسداد دہشتگردی پر بہادری پرتمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔
جب کہ چوہدری وسیم اختر، علی عثمان، سلیم احمد سب انسپکٹر، نصیب اللہ خان ایس پی سی ٹی ڈی سی ، محمد اشرف چدھڑ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سی کو بہادری پر، فتح علی یوسف، ارشاد بھوگلہ کو پاکستان کے لئے خدمات، جہاں آراء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، مدثر شیخا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، رفعت شمشاد کو سپیس سائنسز، سلیم خان لوہانی کو فزکس علوم ، ڈاکٹر عظمیٰ بتول کو میڈیسن علوم ، پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو ویٹرنری سائنس، ڈاکٹر رضوان اوپل کو صحت، ڈاکٹر فرح ناز قمر کو میڈیسن ہیلتھ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق کو میڈیسن، پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ایاز کو میڈیسن، ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری کو میڈیسن ، ڈاکٹر ایس عباس رضا کو میڈیسن ، پروفیسر خالد محمود کو میڈیسن (نیورو سرجری )، محمد شہزاد کو میکینکل انجینئرنگ، محمد سعد اللہ کو کیمیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر خرم حمید کو الیکٹرانکس انجینئرنگ، سید محمد یاسر عباس کو کیمونیکیشن انجینئرنگ، شہزاد صادق کو میکنیکل انجینئرنگ تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔
اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کو اعلیٰ تعلیم، ڈاکٹر ثمرین حسین اور پروفیسر کمال منیر کو تعلیم ، مسز نور جہاں بلگرامی کو وویول ٹیکسٹائل ڈیزائنر محقق و ماہر تعلیم ، رستم علی لونی(چارلی) کو اداکاری ، عارف خان عرف ارباب خان کو فلم ہدایت کاری و فنکاری ، محمد اقبال لطیف پروڈیوسر ڈائریکر نگار نظر کو پتلی کارٹن و فنون لطیفہ ، زین اللہ کو(چترالی ستار نوازی )موسیقی ، محمد حنیف عرف حنیف شہزاد کو مصوری ، جمیل احمد پال کوادب ، ذوالفقار سیال کو ادب ، وحید احمد کو ادب ، نیلم احمد بشیر کو ادب ، ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو ادب ، سورج نارائن لعل کو ادب، خانسا ماریہ کو ادب ، قاری ڈاکٹر اکرام اللہ حسن قرات ، اویس رضا قادری کو نعت خوانی، شفیق احمد چشتی کو کبڈی، محترمہ بسمہ معروف کو کرکٹ میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔
مزید یہ کہ اجے للوانی آنجہانی صحافت (کیمرہ مین)، ارشاد مستوئی مرحوم کو صحافت، موسیٰ خان خیل مرحوم صحافت ، عارف خان مرحوم صحافت، ضیاء الرحمان فاروقی مرحوم صحافت، شاہد زہری مرحوم کو صحافت ، محترمہ کرسٹینا وان سپرلنگ آفریدی کو عوامی خدمات، فرحاج سکندر یار خان کو عوامی خدمت ، ڈاکٹر فرید اللہ خان کو عوامی خدمت ، صائمہ سلیم کو عوامی خدمات، یاسین ملک کو عوامی خدمت (ٹیکس دہندہ )، حسن جاوید کو برآمد کنندہ(چمڑا)، شہزاد اصغر کو برآمد کنندہ (ٹیکسٹائل)، شبیردیوان کو برآمد کنندہ (پلاسٹک )، فود غارب کو چاول برآمد کنندہ، خالد محمود کو ادویہ برآمد کنندہ، یعقوب زمیندار کو سماجی خدمت اور امین ہاشوانی کو سماجی خدمت ، مخیر شخصیت کے شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدرمملکت نے ڈاکٹر مہرین فاروقی کو پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں تمغہ قائداعظم اور چوہدری پرویز اقبال لوسر کو پاکستان کے لئے خدمات کے اعتراف میں تمغہ خدمت کے ایوارڈ دیے جائیں گے۔
[…] (مسائل نیوز)افضال حسین میرا چھوٹا بھائی تھا۔ ہم 12 سال سے نہیں ملے تھے لیکن […]
[…] آباد(مسائل نیوز)سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے سینیٹ اجلاس میں خود کو آگ لگانے کی دھمکی دیدی۔ پیر کو […]
[…] پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کے سابق سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے شاہین شاہ آفریدی کی ری ہیب کے طریقہ کار پر سوالات […]
[…] آباد (مسائل نیوز)چھالیہ، سپاری لے جانے والا پاکستانی محمد اویس کو ترکی میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور […]
[…] نیوز ) پا کستان کی آزادی کے 75سالہ تقر یبات کے موقع پر انور مقصود کے تحریر کر دہ ساڑھے 14 اگست ڈارمے کی 100 پرفارمنس نے […]
[…] بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے عظیم سپوت میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت منگل کے روز منایا گیا ۔میجر شبیر […]
[…] سندھ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے دوبارہ دوستی ہوسکتی ہے لیکن […]
[…] نیوز)بلوچستان کے سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے […]
[…] آباد (مسائل نیوز)معروف ڈانسر عثمان بیگ کا کہنا ہے کہ میں شوبز کی دنیا میں ڈانسر بننے آیا تھا […]
[…] میں گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشانے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا ہےکہ ستمبر کے بعد سے […]
[…] موسم میں با آسانی دستیاب سلاد میں شمار کی جانے والا کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈیہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے، […]
[…] ویژن اور تھیٹر کے معروف اداکار، مصنف اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے۔سماجی رابطوں […]