سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سجاد علی شاہ ریٹائرڈ ہو گئے
اسلام آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سجاد علی شاہ ریٹائرڈ ہو گئے ،وہ 5 سال چار ماہ سے زائد اپنی مدت تک عہدے پر براجمان رہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے 17 سال زائد منصف کے فرائض ادا کئے۔وہ 24 اکتوبر 2005 کو سندھ ہائی کورٹ کے جج بنے جنھیں بعد ازیں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کیا گیا۔
جسٹس سجاد علی شاہ مارچ 2017 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج مقرر ہوئے جو آج اپنی مدت تعیناتی مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے۔
- Advertisement -
جسٹس سجاد علی شاہ آج کے بعد تاریخ کے ان ججز میں شمار کئے جائیں گے جنہیں بینچ کی ذمہ داری ملنے کے بار کا اعتماد حاصل نہیں رہا۔ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکا اور نہ ہی انہیں لیگل کمیونٹی کو طرف سے مدت تعیناتی کے اختتام پر کوئی عشائیہ دیا گیا اور نہ ہی ان کے اعزاز میں کوئی الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔