عطا اللہ تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں نامناسب اشارہ کرنے پر معافی مانگ لی
لاہور (مسائل نیوز) گذشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا ممبر نہ ہونے کے باوجود عطا اللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر شدید احتجاج کیا گیا،اپوزیشن کے چوہدری ظہیر نے نشاندہی کی کہ ایوان میں ایک اجنبی موجود ہے، سپیکر کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ عطا اللہ تارڑ منتخب رکن اسمبلی نہیں اس لئے وہ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے ۔
سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیا اورسارجنٹ ایٹ آرمز کو کہا کہ عطا اللہ تارڑ کو عزت سے ایوان سے باہر چھوڑ کر آئیں ۔اس دوران لیگی اراکین نے مزاحمت کرتے ہوئے عطا تارڑ کے گرد حصار قائم کرلیا ۔میاں محمود الرشید نے دھمکی دی کہ عطا اللہ تارڑ ایوان سے باہر نہ گئے تو ہم بجٹ پیش نہیں کرنے دیں گے۔
اس دوران رانا مشہود، علی حیدر گیلانی اور ملک احمد خان سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو مناتے رہے لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔
- Advertisement -
، اپوزیشن اراکین گو تارڑ گو کے نعرے لگاتے رہے۔عطاءاالہ تارڑ نے اسمبلی سے باہر جاتے ہوئے انتہائی نامناسب اشارہ کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے عطاء اللہ تارڑ پر سخت تنقید کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی عطاء اللہ تارڑ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ڈاکٹر شہاز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آ ل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات،اقدار، روایات کی امید نہیں۔
اقتدار میں اور اقتدار کیلئےعزت،غیرت سے گزرجانا ان کی تاریخ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیدارو ،اخلاقیات کا درس دینے والو ،پارلیمان کا چہرہ مسخ ہوتے دیکھ کر کچھ تو بولو عوام کے امنگوں کی بے توقیری کرنے والوکچھ تو بولو۔
سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد عطاءاللہ تارڑ نے بھی معافی مانگ لی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے یہ فورس میری طرف بھیجی تاکہ مجھے غیر آئینی طور پر ایوان سے نکال دیا جائے۔ یہ کوشش ناکام ہوگئی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میں نے عوام کے مفاد میں باہر جانے کا فیصلہ کیا تو باہر جاتے ہوئے گالی دی گئی جس کا جواب میں نے اپوزیشن بینچز کی طرف منہ کر کے دیا۔اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہو،غلط ہوا۔
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا […]
[…] آباد، کوئٹہ(مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی ٹیلی تھون میںعوام کی […]