MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امید ہے قیام امن کیلئے پولیس اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے گی، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

1 497

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری نور جان بلیدی،نائب صدر کوئٹہ محمدقاسم مندوخیل نے گزشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ،ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ بار نے سینئر قانون دان سید ایاز ظہور ایڈووکیٹ پر ہونے والے حملے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیا اور کہاکہ معاشرے میں امن وامان کا قیام پولیس کی ذمہ داری ہے امید ہے کہ پولیس اپنی ذمہ داری حسن طریقے سے انجام دے گی جس پر ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں کسی کو نہیں دی جائے گی سید ایاز ظہور پر ہونے حملے میں ملوث ملزمان کو قانون کے گرفت میں لایاجائے گا،کوئٹہ بار نے درخواست کی کہ کچہری میں ایسی ڈیجیٹل ڈیسک قائم کی جائیں تاکہ وکلا کو آن لائن ایف آئی آرمیسر ہوں وکلا اور سائلین کو فوری طور پر ایف آئی آر کی کاپی مل سکیں جس پر ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے یقین دہانی کرائی کہ جلد اس حوالے سے پولیس کی جانب سے ڈیسک قائم کی جائیں گی جبکہ پولیس اور وکلا کا جلد ایک اور میٹنگ منعقد کیاجائے گا جس میں وکلا کو درپیش دیگر مشکلات ومسائل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گااور ان کے حل کیلئے واضح اقدامات اٹھائے جائیں گے وکلا کے ساتھ آئندہ بھی روابط استوار رکھے جائیں گے،اس موقع پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ ودیگر نے ملاقات کے مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ظاہر کی اور کہاکہ پولیس اور وکلا مل کر معاشرے میں انصاف کے حصول کیلئے کام کریگی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ہی سائلین کی مشکلات آسان ہوگی۔وکلا پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریگی امید ہے کہ پولیس سینئر قانون دان سید ایاز ظہور پر ہونے والے حملے کی شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کو جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کی گئی ،،، محمد نور مسکانزئی کی شہادت کے واقعہ پرکوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے کل عدالتوں کا بائیکاٹ اور تین روزہ سوگ کا اعلان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.