پیر کو میں بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ایمر جنسی نافذ کیا جائے،سرفراز بگٹی
کوئٹہ (مسائل نیوز)رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت غلط اعداد و شمار پیش کر رہی ہے، پیرکوہ میں بچوں سمیت اب تک20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ ہیضے سے متاثرہ 524 مریض آج اسپتالوں میں داخل ہوئے، پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے آج ایک شخص کاانتقال ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم پیرکوہ میں ہیضےکی وبا کا نوٹس لیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے مزید کتنی اموات کی ضرورت ہے؟
- Advertisement -