MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی شدید تنقید

1 486

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان کوقرار دے دیا۔پاکستان کو گھمگیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے آج ڈالر میںتاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔ فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں کارٹلز

- Advertisement -

اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں عمران صاحب سیاسی مقاصدکے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو دائوپر لگانا غداری ہوتی ہے عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں، معاشی تباہی کا حساب دیں پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران صاحب نے دھنسایا ہیڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہیچار سال مسلط نالائقوں، نااہلوں ،کارٹلز اور عمران مافیا نے عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.