شاہد آفریدی کی ہونیوالے داماد شاہین آفریدی کو افطاری کی دعوت، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(مسائل نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کی اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو دی گئی افطارکی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو دی جانے والی دعوت افطار کی تصویرشئیر کردی۔ تصویرمیں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی افطاری کے وقت دسترخوان پر بیٹھے دعا مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شاہد آفریدی کے قریب ان کی چھوٹی بیٹی بھی بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ شاہد آفریدی نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ’ افطار کا وقت قریب ہے ،اس وقت دل سے دعا کرنی چاہئیے کیونکہ یہ دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے، صاف دل اوراخلاص کے ساتھ میں اپنے پیارے پاکستان میں امن اورعوام کی خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں‘۔
- Advertisement -
شاہین آفریدی نے سسر کی جانب سے افطار کی دعوت کے جواب میں ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہمارے پیارے ملک کے لئے آپ کی نیک خواہشات اوردعاؤں کے لئے آمین، افطار کے لئے شکریہ لالا‘۔
شاہد آفریدی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیرکی جانے والی افطارکی تصویرسوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئی۔