MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تیز ہوائوں کیساتھ ملک میں طوفانی بارشیں کب سے شروع ہونے جارہی ہیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موسم سے متعلق ویب سائٹ نے پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ سے

- Advertisement -

شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے جبکہ اس دوران بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔کل بدھ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی 39، سکھر، ٹھٹہ اور لسبیلہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.