MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش

4 624

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس سے متعلق ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے۔ ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے

- Advertisement -

کہا کہ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہے؟ آپ پروپوز کردیں لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔ایک اور صارف نے سوال کیا کہ اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟

جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کرنے کے بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کی والدہ اداکارہ کے لیے سلام اور دعائیں کہہ رہی ہیں جس پر ماہرہ نے دونوں کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا ایک آسان طریقہ بتایا ہے۔حالیہ دنوں […]

  2. […] (مسائل نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر کو اب بھی ان پر بہت […]

  3. […] نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی لاہورزمان پارک میں پیش آنے والی صورتحال سے […]

  4. […] نیوز) آرٹس کونسل کراچی پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔’ایک شام ماہرہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.