موسیٰ خیل (مسائل نیوز) صوبہ بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے چینہ خوندی میں ہیضے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کے مطابق موسیٰ خیل کے ضلعی افسرِ صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ 8 اموات 4 روز کے دوران ہوئیں، اب صورتِ حال قابو میں ہے۔لورا لائی اور بارکھان سے میڈیکل ٹیمیں موسیٰ خیل پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ سے ادویات بھجوا دی ہیں۔
- Advertisement -
ڈی ایچ او موسیٰ خیل کے مطابق سرکاری سکول کو عارضی اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔