MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت نے عثمان بزدار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

1 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں اور نہ ہی آج تک وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیں،گرفتاری سے پہلے سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو اطلاع دی جائے،تفتیشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ عثمان بزدار نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،یقین ہے کہ عدالتیں بھی ہمیں ریلیف دیں گی،عدالتی معاملات پر بات نہیں کروں گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کی تھی۔احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عثمان بزدار وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کا جواب کہاں ہے؟نیب کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ تفتیشی افسر فائل لیکر آ رہا ہے کچھ دیر میں پہنچ جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب کے تفتیشی افسر وقت پر کیوں نہیں آتے،جج احتساب عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میں وارننگ دوں گا اور اس کے بعد ڈی جی نیب کو لکھوں گا۔جج نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار پر کیا الزامات ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی گئی،عثمان بزدار کو کیس میں بلایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔شراب لائسنس کیس میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.