MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل غیر آئینی عمل ہو گا

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل غیر آئینی عمل ہو گا۔جو اسمبلی ٹوٹے گی اس کا ہی الیکشن ہو گا۔جیسا عمران خان چاہتے ہیں ویسا الیکشن نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں 65 فیصد پاکستان کے انتخابات کا فیصلہ ہو گا۔
جو پارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی وہی اکتوبر 2023 میں کامیاب ہو گی۔تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن کو پارٹی قائد نوازشریف ہی لیڈ کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے bhi ن لیگ کے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا، 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔
ورکرز کونشن مرحلہ وار ہوں گے جس کے لیے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، آج راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیرگڑھ مردان میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن ہوں گے، 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کے لیے طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری دی گئی ہے، 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا خواجہ عمران نذیر کنونشن کے انتظامات کریں گے، اس کے بعد 15دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا جہاں میاں جاوید لطیف کنونشن منعقد کرائیں گے۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں نواز شریف سے فوری آنے کی درخواست کی جائے گی، ن لیگ کے ممبران نے جلد الیکشن کی صورت میں قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، جس کے تحت پنجاب اسمبلی تحلیل کی صورت میں نواز شریف سے فوری وطن واپس آنے کی درخواست کی جائے گی کیوں کہ مسلم لیگ ن کے پاکستان میں موجود رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ جلد الیکشن کی صورت میں میاں نوازشریف یا مریم نواز وطن واپس آکر الیکشن مہم کا حصہ بنیں، نواز شریف کے پاکستان آنے پر لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.