لاہور (مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سہولت کار ایک ایک کرکے چلتے بنے،چیئرمین پی ٹی آئی جو کام کرتے ہیں وہ الٹا پڑ جاتا ہے۔آج الیکشن کی نہیں،استحکام کی ضرورت ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دور سیاہ تھا،اب وہ تنہا رہ گئے ہیں،انکا لانگ مارچ نالہ لئی میں لینڈ کر گیا،عمرا ن خان فلاحی کام کے بجائے الیکشن مانگ رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے پاس خیبرپختونخوا،پنجاب،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہیں۔کیا اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے؟انتخابات کرانے کیلئے پیسے چاہیئں لٰہذا جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں کام کریں۔پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کا بیڑہ غرق کر کے چلی گئی،خزانے میں کچھ نہیں جو ادارے میر ے پاس ہیں وہاں تنخواہ اورپنشن دینے کے پیسے نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں نے ثابت کر دیا کہ انہوں نے جھوٹے مقدمات بنائے،پراجیکٹ عمران خان کو کامیاب کرانے کیلئے سب اکٹھے تھے،اس وقت عمران خان کو سب ٹھیک لگتا تھا ابھی تو ان کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہیں۔
- Advertisement -
جبکہ احتساب عدالت نے پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت 10جنوری تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے جج قمر الزمان کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کارروائی مؤخر کی گئی،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔خواجہ برادران نے پیراگون ریفرنس میں بریت درخواست دائر کر رکھی ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا،گھڑی چوری کی گھڑیوں کی نت نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں۔
چوری کی گھڑیاں پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے گھڑیال بن چکی ہیں۔افسوس ہے کہ مفت خور کے عادی کوئی جائز کاروبار کرلیتے تو ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی،صدقہ و خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے۔