MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، محسن نقوی

0 47

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعرات کو سینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کہاکہ وہ واپس جارہی ہے،سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ان سے بات ہوئی،سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کئے،فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نے رابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے یقین دلایا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،سری لنکن صدر نے خود ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات کی،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے۔ان کاکہناتھا کہ وانا میں حملے کرنے والے ملزمان کا تعلق بھی افغانستان سے ہے،افغانستان سے لوگ یہاں آکر حملے کررہے ہیں،غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کو نکالنا ہے۔دریں اثنا صحافی کے سوال پر کہ کیا افغانستان کے اندرکارروائی کی جائے گی ؟ جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ اس پر اب حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم پر حملے کریں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.